اسلام آباد (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اے ٹی آر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آ رہا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زرائع کے مطابق اسلام ائرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل دور مسافر طیارے نے”مے ڈے” کی ایمرجنسی کال دی جبکہ دوران فلائٹ طیارے کے پائلٹ نے انجن نمبر 2 آگ لگنے کی وارننگ پر بند کر دیا۔ جہاز نے ایک انجن کے ساتھ بحفاظت لینڈ کرا لیا،
بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے، طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں