رحیم یار خان (پی این آئی پنجاب پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام لگانے والے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی بہن کے گھر پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان میں علاقہ مکینوں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے قریبی عزیزوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اسی علاقے سے اغوا کئے گئے دو پہلوانوں کا بھی کچھ پتا نہ چل سکا، ممتاز چانگ نے پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں