پی آئی اے کے کتنے ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں؟ مقدمہ درج

لاہور(آئی این پی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں جعلی ڈگری پر نوکری حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی آئی اے کے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔مقدمہ پی آئی اے ہیڈ آفس کی استغاثہ رپورٹ پر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے 457 ملازمین جعلی اسناد کے حامل قرار پائے،

جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے کے 113 ملازمین کا تعلق لاہور سے ہے۔ایف آئی اے نے رواں سال اگست میں جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے کا اس متعلق کہنا تھا کہ ملزم زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے جعلی ڈگری سے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close