راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان کیلئے خیمہ بستی تیار کر نے کی ہدایت

راولپنڈی(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لیے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے تمام ڈویژنو کے قافلوں کو الگ الگ انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ راولپنڈی میں دو سے تین مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے جب کہ پارٹی قیادت نے دوردراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے روالپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کارکنوں کے قیام کے لیے تمام انتظامات جاری ہیں، کل تک انہیں حتمی شکل دے دی جائے گی، راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close