اسلام آباد ( پی این آئی ) آرمی چیف کے ساتھ آخر میں معاملات اچھے نہیں رہے، فواد چوہدری نے تعلقات میں خرابی کی وجہ بتا دی۔ آرمی چیف نے جو باتیں کیں وہ تاریخ کا حصہ بن جائیں گیں، آرمی چیف سمجھتے ہیں سازش نہیں ہوئی تو سائفر پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ آخر میں تعلقات اچھے نہیں رہے۔انہوں نے آرمی چیف سے تعلقات کی خرابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں ایسی خرابیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم تعیناتی کو غیر متنازع رکھنا ہی ملک و قوم کے حق میں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی آرمی چیف لگے گا وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصب کو غیر متنازع رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں، مسئلہ لگنے والوں کی میرٹ کا نہیں لگانے والوں کی میرٹ کا ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں