وزیراعظم شہبازشریف آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرکے کہاں چلے جائیں گے؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن ندیم ملک نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرکے ترکی چلے جائیں گے۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم ملک نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم شہباز شریف کو دے دیا. انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس کا ایک ہی ایجنڈا آرمی چیف کی تعیناتی ہوگا. اس کے بعد شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کریں گے اور ترکی روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close