سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے اس کا علم نہیں کہ سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں؟ سمری پر4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے،امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعطم کو سمری بھیج دی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ آج ہوجائے گا۔اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سمری پر4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے،سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں،امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔اسی طرح وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے ناموں کا پینل موصول ہواوزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے تحت تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں