مجھ سے آرمی چیف کی تعیناتی کا سوال نہ پوچھیں یہ بہت مارتے ہیں شہباز گل

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے ایک صحافی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا مجھ سے آرمی چیف کی تعیناتی کا سوال نہ پوچھیں یہ بہت مارتے ہیں۔علاوہ ازیں سینئر صحافی ارشد شریف کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آخری دفعہ فون پر جب تم سے بات ہوئی تو تم نے وعدہ کیا تھا کہ تم جلد واپس آو گے

اور میرے ساتھ مل کر یہ کیس لڑو گے۔تم نے کہا تھا ڈاکٹر اللہ پر بھروسہ رکھنا یہ مصیبت بھی جلد گزر جائے گی۔آج اسی مقدمے میں عدالت حاضر ہو رہا ہوں تو تمہیں تمہارا وعدہ یاد کروانا تھا-یار آ کر ایک جپھی دے جا۔“علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے

رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور مجھے انصاف دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close