عمران خان کی صحت بہتر ہونے لگی، طبی ماہرین نے کیا مشورہ دیدیا؟

لاہور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کی صحت بہتر ہونے لگی ہے اور طبی ماہرین نے انہیں واک کرنے کا مشورہ دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ وہ وہیل چیئرکا استعمال کم سے کم کر دیں ، بیساکھی یا چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے آہستہ آہستہ قدم اٹھانے کی کوشش کریں ، سہارے کے بغیر چہل قدم کریں اور ٹانگوں کو حرکت دیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ 25 نومبر سے عمران خان واک شروع کر دیں گے ، 26 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے ، ان کی خواہش ہے کہ وہ بغیر سہارے کے عوام کے بیچ میں ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close