عمران خان کی 26 نومبر کی غیر معمولی سیاسی سرگرمی میں شرکت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں

لاہور ( آئی این پی)حقیقی آزاد مارچ میں قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 26نومبر کی غیر معمولی سیاسی سر گرمی میں شرکت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں ، عمران خان کے زخموں اور سکیورٹی کی وجہ سے گاڑی کوریمپ کے ذریعے کنٹینر کے اندر داخل کیاجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات کے الرٹس کے پیش نظر عمران خان کے لاہور سے راولپنڈی سفر کے حوالے سے بھی معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے جہاں سے انہیں بلٹ پروف گاڑی میں پنڈال تک لے جایا جائے گا۔ وزیر آباد میں حملے کی وجہ سے عمران خان کی ٹانگ میں آنے والے زخموں اور سکیورٹی کے پیش نظر عمران خان کی گاڑی کو ریمپ کے ذریعے براہ راست کنٹینر میں داخل کیا جائے گا اور اس کے لئے لوہے کے فریمز کے ریمپ کی تیاری جاری ہے ۔ عمران خان کنٹینر کے اندر پہنچنے کے بعد راولپنڈی فیض آباد میں اجتماع سے خطاب کریں گے اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close