توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کیخلاف کارروائی شروع

اسلام آباد (آئی این پی)توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے کیس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے عدالت میں بیان حلفی جمع کرادیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے سماعت کی ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عمران خان کیخلاف کمپلینٹ سیشن کورٹ بھیج رکھی ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروقاص احمد ملک سے عدالت میں حلف لیا گیا،عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سیشن عدالت کے سامنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں، یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ہیں،وقاص ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خودمختار ادارہ ہے جو آئین پاکستان کے تحت کام کرتا ہے، الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کی روک تھام کو یقینی بناتا ہے۔

 

 

 

 

رکن سینٹ و قومی اسمبلی الیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے سالانہ جمع کراتے ہیں، عمران خان نے 2018 سے 2021 تک اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے،دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکسی دباو کے باعث بیان ریکارڈ تو نہیں کروا رہے؟ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل رضامندی کے ساتھ اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190کو 167اور 173کے ساتھ ملا کر کاروائی کی اتھارٹی دی گئی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں وقاص ملک کا بیان قلمبند کرلیا گیا، بعد ازاں جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close