شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعلان کر دیا

جہلم (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف امریکا سے آپریشن کروانے کے بعد وطن واپس آئیں گے، نوازشریف کا امریکا میں چھوٹا سا آپریشن ہونا ہے،پہلے نوازشریف کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا اب انہیں پاسپورٹ مل گیا ہے۔

انہوں نے ورکرز کنونشن کے بعد جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرا یا کسی کا بھی کوئی کنسرن نہیں ہے، وزیراعظم کو آئین صوابدید دیتا ہے کہ وہ وزیراعظم کا فیصلہ کریں۔سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں اور وہ سامنے بھی آتے ہیں، تسنیم حیدر جھوٹا ثابت ہوچکا ہے، میاں نواز شریف کے پاس پہلے پاسپورٹ نہیں تھا اب مل گیا ہے، نوازشریف نے امریکا جانا ہے وہاں ان کا چھوٹا سا آپریشن ہونا ہے، نوازشریف امریکا سے آپریشن کروانے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دھرنے اور لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی سلیکشن پر اثرانداز ہونا ہے،وزیراعظم اہلیت اور قابلیت کو دیکھ کر آرمی چیف کی تقرری کریں گے، آئین قانون کے مطابق عمران خان سے نہیں پوچھا جائے، عمران خان ادارے کو متنازع بنانا چاہتا ہے۔

عمران خان نے عرب ممالک، چین، یورپ اور امریکا سے تعلقات خراب کیے اس کانقصان عمرا ن خان کو نہیں بلکہ ملک کو ہوا ہے، جبکہ اگر ادارے کا چیف متنازع ہوتا ہے تو اس کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا، عمران خان کی ہر بات توشہ خانہ سے لے کر امریکی سازش سمیت پرہر بات جھوٹی ثابت ہوئی ہے، جو آدمی یہ نہیں بتا سکتا کہ جس پیسے پر پارٹی چلتی ہے اور وہ سیاست کرتا وہ پیسے بیرون ملک سے کس نے بھیجے ہیں، لیکن عمران خان اس کا جواب نہیں دے سکا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک کام بھی بتا دے جو اس نے ملک کی فلاح وبہبود کیلئے کیا ہو؟ آج لوگ جھوٹے وعدوں نعروں سے ورغلائے جاتے ہیں، سیاسی لیڈرشپ کا کام لوگوں کو جوڑنا ہوتا ہے ، ملک کو درپیش مشکل حالات سے صرف ن لیگ کی قیادت نکال سکتی ہے۔ ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ نوازشریف کو کیوں نااہل کیا گیا ؟ اور ایک ترقی ملک مسائل میں ڈال دیا، نوازشریف کو پیسے نہ لینے پر سیاست سے الگ کیا گیا، حکومت توڑی گئی اور وزارت عظمیٰ سے الگ کیا گیا۔

تو پھر عمران خان جو اربوں روپے کا حساب نہیں دے سکا، اگر نوازشریف کو نااہل کیا جاسکتا تو پھر عمران خان کے بارے کیا خیال ہے؟ آج ملک کی عدلیہ پر بھی ذمہ داری ہے کہ اگر 2017میں فیصلہ کیا تو آج بھی دیکھیں یہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیسز کیا ہیں؟ ن لیگ کی پوری لیڈرشپ نے جیلیں کاٹیں، لیکن ایک روپیہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close