پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم ہونے کا اثر مقامی سطح پر ضرور آئے گا،پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں،پوری کوشش کی کہ میثاق جمہویت کی طرح میثاق معیشت بھی ہوجائے۔

 

 

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔عمران خان خدا کا خوف کریں آپ نے پہلے ہی بڑی تباہی کردی ہے ،ڈالر کی اصل قدر 190روپے کے قریب ہونی چاہیے،معیشت پر سیاست نہ کریں، عمران خان کی پالیسیز اور گورننس ٹھیک نہیں تھی، عمران خان کو نااہلی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم ہونے کا اثر مقامی سطح پر ضرور آئے گا، وزیرخزانہ کی حیثیت سے صدر مملکت سے بات چیت ہوئی ہے، میں نے پوری کوشش کی کہ میثاق جمہویت کی طرح میثاق معیشت بھی ہوجائے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالرز فی بیرل ہو گئیں، قیمتوں میں مزید کمی کا امکان۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور اوپیک کے دیگر ممالک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ چین میں کرونا کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اس کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا میں کساد بازاری کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں اوپیک ممالک کا اجلاس شیڈول ہے، جس میں ممکنہ طور پر تیل کی یومیہ پیدوار میں 5 لاکھ بیرل اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔ ان تمام عوام کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، مارکیٹ میں تیل کی قیمت 10 ماہ کی کم ترین سطح تک آ چکیں۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل 82 ڈالرز فی بیرل، امریکی خام تیل 75 ڈالرز فی بیرل جبکہ گیس کی قیمت 6 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں