آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر شہبازگل نے کیا کہہ کر جواب دینے سے انکار کر دیا؟ ہر کوئی ہنس پڑا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے نئے آرمی چیف کی تعیاتی کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران نئے آرمی چیف کی سمری کے بارے میں ایک صحافی نے سوال پوچھا تو شہباز گل نے پنجابی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہا اس کا جواب کسی اور کو دینے دیں، مارتے بہت ہیں، بڑا مارتے ہیں اللہ کی قسم، میں اپنے حصے کی کھا بیٹھا ہوں۔

انہوں نے صحافی کو بھی مشورہ دیا کہ بھی اس معاملے پر بات نہ کریں۔ انہوں نے صحافی سے کہا ‘ میرا بھائی بہت خوبصورت ہے، بال بھی اتنے خوبصورت ہیں، میری خالہ بھی گھر خوش ہوگی جب یہ شام کو نوکری کرکے گھر واپس آئے گا، ناں مجھ سے اس قسم کے سوالات پوچھو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close