نواز شریف کے ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کی سازش کرنے کا کیا ثبوت ہے؟ تسنیم حیدر کا بیان آگیا

لندن (پی این آئی) سید تسنیم حیدر شاہ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور سینئر صحافی ارشد شریف کے خلاف قتل کی سازش لندن میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بنائی گئی تھی، نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ کہ عمران خان کا شوٹر کینیا پہنچ گیا ہے اور ارشد شریف کا سامان لندن پہنچ گیا ہے۔

 

 

 

ایک انٹرویو میں تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور دیگر آلات بھی لندن پہنچ چکے ہیں اور وقار احمد اور خرم احمد مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں یہ سب بتایا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی انہیں عمران خان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا علم ہوا تو انہوں نے برطانوی پاکستانی تاجر لیاقت محمود (جسے ملک لیاقت بھی کہا جاتا ہے) کے ذریعے خان کو پیغام بھیجا جو 29 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ بیٹھا تھا. عمران خان نے جواب دیا کہ یہ لوگ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔تسنیم حیدر نے ملک لیاقت کے حوالے سے کہا کہ وہ اس وقت پنجاب کے وزارت داخلہ کے مشیر عمر سرفراز چیمہ کے قریبی دوست ہیں۔ملک لیاقت نے ایک ایم پی اے یا ایم این اے سے بات کی جس نے عمران خان کو تھریٹ الرٹ پاس کیا. انہوں نے مزید کہا کہ عمر چیمہ جب لندن جاتے ہیں تو وہ لیاقت کے گھر ہی رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں