نواز شریف پر سنگین الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کا لندن میں بچنا مشکل ہوگیا

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل نے بھی لندن پولیس کو تسنیم حیدر کے خلاف درخواست دے دی۔زبیر گل کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدرکےالزامات بے بنیاد ہیں، جلد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیس جلد تسنیم حیدر کے خلاف ایکشن لے گی۔

 

 

 

اس سے قبل مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ناصر بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پولیس تسنیم حیدر سے اس کے دعوے کے ثبوت طلب کرے اور اسے بلا کر تحقیقات کی جائے۔واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close