کراچی (پی این آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ عمران خان خیر منائیں ، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے ،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطاابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام تک عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہوچکا اور جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے ۔شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان قوم کو گھڑی ، گندم ، چینی چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سرپرائز دے چکے ہیں،عمران خان 26نومبرکو اب کون سا بڑا سرپرائز دیں گے ؟ وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ عمران خان خیر منائیں ، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے ،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان، فرح اور ان کی کابینہ اراکین دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے،صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا ، سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا ، ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بدعنوانی کیسز سے بچ سکیں ،عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی،شرجیل میمن نے کہاکہ انتخابات2023میں اپنے وقت پر ہونگے اور اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں