چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹرز میں پھوٹ پڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے استعفے اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز تقسیم ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہ دینے پر چئیرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد کا پیغام بھجوایا گیا۔ذرائع کے مطابق چئیرمین سینیٹ اور تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ممبران سینیٹ متفق نہیں ہیں۔سینیٹرز کا اعظم سواتی سے اظہارِ یکجہتی مگر استعفیٰ یا تحریک کے حق میں نہیں۔

اعظم سواتی کے سینیٹ کی سب سے اہم کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر سینیٹرز کو تشویش ہے۔اعظم سواتی کے ویڈیو ثبوت نہ دینے پر سینیٹرز استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہ ہونا بھی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے متحرک ہو گئے ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متوقع تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور بی این پی مینگل سے رابطے کئے اور تعاون کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی کو فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا جبکہ جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی سے پارٹی سطح پر مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، صادق سنجرانی نے باہمی دوستوں کے زریعے پیپلزپارٹی قیادت کو مفاہمت کے پیغامات بھجوائے ہیں تاہم پی پی قیادت نے صادق سنجرانی کے پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں