فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا

اسلام آ باد (پی این آئی) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا ہے، جس کا انکشاف ان کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں انہیں کچھ مہلت دی جائے جبکہ فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close