پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،علی نوار اعوان سمیت دیگر چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، اسد عمر،علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ (آج)بدھ کو سنائے گی۔دوران سماعت عدالت نے کہا فیصل جاوید کی 161 کا بیان جمع نہیں کروایا گیا، فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کا بیان جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ (آج) بدھ کو سنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close