عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش کا الزام نواز شریف پر لگانے والے تسنیم حیدر کا مکمل یوٹرن

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی قیادت پر عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر نے مکمل ہو ٹرن لیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا تھا اس کا اُن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔تسنیم حیدر نے اپنی حالیہ گفتگو میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ دو سے تین دن میں نواز شریف اور ناصر بٹ گرفتار ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کہہ دیا ہے کہ میری گواہی ہی ناصر بٹ کی گرفتاری کے لیے کافی ہو گی۔

تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہوا ہے۔ تسنیم حیدر نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close