آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ڈیڈ لاک؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 29نومبر سے پہلے آرمی چیف کے لئے ناموں کی سمری آئے گی تو تقرری کا فیصلہ ہو جائے گا، فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، نہ ہی وزیراعظم پر کوئی دبائو ہے۔

پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 29نومبر سے پہلے آرمی چیف کے لئے ناموں کی سمری آئے گی تو تقرری کا فیصلہ ہو جائے گا، فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، نہ ہی وزیراعظم پر کوئی دبائو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس نام آتے ہیں اور جو اہل ہوتا ہے اس کی تقرری ہو جاتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے راولپنڈی آنے کا انتظار کریں گے، ان کا حق ہے پرامن احتجاج کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں