تسنیم حیدر کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ جانا تشویشناک قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے صرف نئے الیکشن ہی نکال سکتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت سے آئندہ عام انتخابات کے فریم ورک پر بات کرنے کو مکمل تیار ہے لیکن ملک مزید چار سے پانچ ماہ اس ہیجانی سیاسی صورتحال میں نہیں چل سکتا ہے، برطانیہ میں نون لیگ کے ترجمان تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کے بغیرخود نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے ۔

پیر کو فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو سپیس دیں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، جس کیلئے عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا اور 26نومبر کو ہم پر امن انداز میں اپنے مارچ کو لے کر راولپنڈی کی جانب آئیں گے جہاں چیئرمین عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل اور عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اپنا نقطہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو صرف بحرانوں سے نئے الیکشن ہی نکال سکتا ہے،پی ٹی آئی حکومت سے آئندہ عام انتخابات کے فریم ورک پر بات کرنے کو مکمل تیار ہے لیکن ملک مزید چار سے پانچ ماہ اس ہیجانی سیاسی صورتحال میں نہیں چل سکتا ہے۔ادھر ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خاندان کے افراد کے ہمراہ برطانیہ چھوڑ کر یورپ کے دورے پر روانہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں نون لیگ کے ترجمان تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کے بغیرخود نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے ساتھی کی طرف سے قتل اور اقدام قتل کے الزامات کی تصدیق کے لئے خود کو پیش کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں