عمران خان نے عارف علوی کو کہا عاصم منیر کانام آئے تو سمری روک دیں، فیض حمید کے علاوہ کونسے جرنیل عمران خان کے چاہنے والے ہیں؟ صحافی اعزاز سید کے انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی اعزاز سید نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے عارف علوی کو کہا ہے کہ عاصم منیر کا نام آئے تو سمری روک دیں۔ فیض حمید کے علاوہ ایک اور جرنیل عمران خان کے چاہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد پر دھرنا دے دو تو مرضی کا چیف مل سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

صحافی عمر چیمہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کو کہا گیا ہے کہ سینئر موسٹ جرنیل کا نام سمری میں شامل ہو تو اس پر دستخط نہ کیے جائیں، وہ جرنیل عاصم منیر ہیں. انہوں نے دعوی کیا کہ دو جرنیل عمران خان کے چاہنے والے ہیں ان میں ایک فیض حمید ہیں. اعزاز سید نے عمر چیمہ کے منع کرنے پر دوسرے جرنیل کا نام نہیں بتایا.اعزاز سید نے دعوی کیا کہ عمران خان 26 تاریخ کو ہیلی کاپٹر پر آئیں گے اور دھرنا دیں گے، انہیں کہا گیا ہے کہ دھرنا دینے سے مرضی کا آرمی چیف لگ جائے گا، اس حوالے سے دو مقامات پر تیاریاں کی جا رہی ہیں. نواز شریف پارک میں بیت الخلا بنائے جا رہے ہیں.یہاں یہ بھی واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے آج اعلان کیا تھا کہ صدر مملکت سمری کو مسترد نہیں کریں گے، جو بھی آرمی چیف بنے گا تحریک انصاف کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں