چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیے

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ،پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور بی این پی مینگل سے تعاون کی درخواست کی ،ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی کو فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا جبکہ جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی سے پارٹی سطح پر مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے۔

 

 

 

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، صادق سنجرانی نے باہمی دوستوں کے زریعے پیپلزپارٹی قیادت کو مفاہمت کے پیغامات بھجوائے ہیں تاہم پی پی قیادت نے صادق سنجرانی کے پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا، صادق سنجرانی جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی دیگر جماعتوں سے رابطے کر کے تعاون کی درخواست کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں