آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور خاندان کی ٹیکس تفصیلات لیک ہو گئیں، وزارتِ خزانہ میں ہلچل

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سنجیدگی سے سخت نوٹس لے لیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس تفصیلات کا لیک ہونا قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

 

 

 

 

اس ضمن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرے۔ ان کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندرر وزیرِ اعظم کے مشیرِ ریونیو طارق پاشا ذمے داروں کا تعین کر کے رپورٹ دیں۔ وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ جس نامعلوم ذمے دار نے یہ اطلاعات لیک کی ہیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے۔ اسحاق ڈار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close