اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا پراسس شروع ہو گیا ہے، اس معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے
آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی ڈیڈ لاک ہے اوراس سب میں پاک فوج کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری کل آئے گی، سمری آئے گی تو ناموں پر مشاورت ہوگی اور 25 نومبر تک تک نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا اعلان ہو جائے گا۔خیال رہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو موصول ہوگئی۔
نجی ٹی وی کےمطابق اہم تعیناتیوں پر وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون ایاز صادق اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اجلاس میں شریک ہیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے موصول سمری میں 5 سینئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں