پی ٹی آئی نے فیض آباد تک پہنچنے کی اجازت مانگ لی، عمران خان ہیلی کاپٹر پر کہاں لینڈ کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے ریلی اور دھرنے کیلئے 26 نومبر کو فیض آباد راولپنڈی تک پہنچنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف راستوں سے فیض آباد راولپنڈی تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔ مزکورہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے اجازت دی جائے، عمران خان ہیلی کاپٹر پر پریڈ گراؤنڈ میں اتر کر ریلی میں شریک ہونگے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے اجازت کی درخواست اسلام آباد میں پارٹی صدرعلی نواز اعوان نے دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close