اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کی طرف سے بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گِل کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہو گیا ہے؟ کیا فردِ جرم عائد ہو گئی ہے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ کونسل نے انہیں بتایا کہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فردِ جرم عائد ہونی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار شہباز گِل کے وکیل کو ہدایت کی کہ چالان جمع ہو چکا ہے، آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں