عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتا نظر نہیں آ رہا، پیپلزپارٹی رہنما کی پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتا نظر نہیں آرہا، عمران خان کا لانگ مارچ2 زخموں کے گرد گھوم رہا ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ عمران خان نے ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کو متنازع بنادیا،ادارے کی تعیناتی کو متنازع بنانا افسوسناک ہے ،ان کاکہناتھا کہ جو طریقہ کار عمران خان نے اختیار کیا وہ تباہ کن ہے ، عمران خان سیاسی دباؤ ڈالنے کی غلط روایت ڈال رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں ،عمران خان ذہنی طور پر ایک مفلوج آدمی ہے ،عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں ،ان کا کہناتھا کہ عمران خان ملکی مفادات کا سودا کر رہاہے، عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کردیئے ، عمران خان کو الیکشن کمیشن، میڈیا سب برے لگتے ہیں ۔پی پی رہنما نے کہاکہ اقتدار سے جاتے جاتے عمران خان ملک کیلئے بارودی سرنگین بچھا گئے ،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو جیلوںمیں ڈالا، ان کا کہناتھا کہ عمران خان ہر ادارے کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان کا دس سالہ منصوبہ ناکام ہوا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close