فرح گوگی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں فرح گوگی کو مبینہ سمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی۔

فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں، حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں