وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا طارق ٹیڈی کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کے لئے 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ طارق ٹیڈی مرحوم کے اہل خانہ کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

طارق ٹیڈی نے بطور کامیڈین لاکھوں لوگوں کو محظوظ کر کے فن کی خدمات سرانجام دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close