عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق ایک اور بیانیہ بھی دفن کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت گرانے میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کا بیانیہ بھی دفن کر دیا۔ یو ٹرن کو اپنی سیاسی حکمت عملی کی بنیاد قرار دینے والے عمران خان نے اپنی حکومت گرنے کے بعد دو بیانیے تشکیل دیے ۔

ایک امریکی سازش کا الزام اور دوسرا اسٹیبلشمنٹ پر یہ الزام کہ اس نے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے میں اپوزیشن کی مدد کی ۔ تاہم پچھلے ہفتے انہوں نے بڑے آرام سے اپنے دونوں بیانیے بدل لیے ۔ حکومت گرانے میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کا بیانیہ انہوں نے کیسے بنایا اور کیسے بدلا؟ اس رپورٹ میں جانتے ہیں۔ عمران خان نے ہفتے کو اپنی پارٹی کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلیے مان لیتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کی حکومت ہٹانے کی سازش نہیں کی لیکن وہ انہیں حکومت سے ہٹانے کی کوشش کو روک تو سکتی تھی۔ چلیں مانتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے اس کے اوپر کوئی سازش نہیں کی لیکن روک تو سکتی تھی نا۔ ان کی فائلیں تو ان کے پاس پڑی تھیں۔

اگر اسٹیبلشمنٹ ان کی حکومت گرنے کے دوران غیر جانب دار رہی تو پاکستان کا آئین تقاضا بھی تو اسی کا کرتا ہے پھر عمران خان اسٹیبلشمنٹ پر بدترین الزامات کیوں لگاتے رہے؟ کسی پر بڑے سے بڑا الزام لگا کر ایک سہانی صبح وہ الزام واپس لے لیا جائے تو کیا الزام لگانے والے کو اس کی کوئی سزا نہیں ملنی چاہیے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں