گوٹی پھنس گئی ہے جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، شیخ رشید کا معنی خیز بیان

راولپنڈی (آئی ا ین پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے ،

یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضا میں معلق ہے نہ ہاتھ آسمان پر نہ پاں زمین پر لگ رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ گوٹی پھنس گئی ہے جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close