تسنیم حیدر کے سنگین الزامات، زلفی بخاری نے ن لیگ کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اہم بات یہ ہےکہ الزام لگانے والا برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے، برطانیہ میں جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے، الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے ساتھ اپنی تصاویر سامنے آنے پر ردعمل دیا ہے۔ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے، اس تقریب میں 1500سے زیادہ افراد تھے، میں اس آدمی کو نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا، میں اس طرح کی ‘گٹر’ کی سیاست کرکے اپنے آپ کو نہیں گراؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close