پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ سے تسنیم حیدر کے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ تسنیم حیدرنواز شریف کے بہت قریبی ہیں انکی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں،تسنیم حیدرکے الزامات پرانہیں شامل تفتیش کرناچاہئے،

تسنیم حیدر کے الزامات پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں اس قسم کے الزامات بہت سوچ سمجھ کرلگائے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تسنیم حیدر کے الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کے سامنے لایاجائے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب تسنیم حیدرکے الزامات کانوٹس لیناچاہئے اور سنگین الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کے سامنے لایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close