ارشد شریف قتل کیس، وقار احمد اور خرم احمد مُکر گئے

اسلام آباد(پی این آئی)کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مُکر گئے۔ پاکستانی تفتیش کاروں نے با ضابطہ خط لکھ کر بھائیوں کو مدد کا کہا تھا، وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس کی سی سی ٹی وی وڈیو دینے میں ناکام رہے۔

تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا۔ پاکستانی ٹیم نیروبی اور دبئی میں تفتیش مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ خرم احمد وقوعہ کے وقت اس گاڑی کو چلا رہے تھے جس میں ارشد شریف کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کیا، وقار احمد ایمو ڈمپ شوٹنگ رینج کا مالک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close