عمران خان فیس سیونگ مانگ رہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی(پی این آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے جو کہ مل نہیں رہی۔کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس کو اپنا وزیراعلیٰ پنجاب بھی جھوٹا سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک پرویز الہٰی نے نہیں کہا عمران خان نے جو نام ایف آئی آر کے لیے دیے وہ صحیح ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے، عمران خان اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے، جو مل نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا عمران خان کو کرکٹر کے طور پے جانتی تھی اب وہ دنیا بھر میں گھڑی چور کے نام سے بدنام ہوگیا ہے، دنیا اس گھڑی چوری کی مثالیں دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close