عمران خان کو لانگ مارچ سے کیا حاصل ہوا؟ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے کیا حاصل ہوا یہ وقت بتائے گا، ن لیگ والوں کی شکلیں بتا رہی ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے، جو بھی آرمی چیف آئے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گنگارام ہسپتال میں انسٹی آف مدر اینڈ چائلڈ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈروں کی شکلیں دیکھیں تو اجڑی ہوئی فصل کی طرح نظر آتی ہیں، وہاں سے اندازہ ہوجانا چاہیئے کہ ان کی کیا حالتیں ہں، وفاقی حکومت صرف ڈرامے کر رہی ہے، شہبازشریف کو بالکل کام نہیں آتا، بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں پہلے بھی ان کی طرف سے صرف ڈرامے ہوتے رہے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اقدامات سے غریب آدمی کو فائدہ ہوگا، ہیلتھ کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، جناح ہسپتال میں 400 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ شروع کر رہے ہیں، کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال شروع کر رہے ہیں، میوہسپتال میں روبوٹک آپریشن کا سسٹم شروع کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی مکمل حفاظت کریں گے، عمران خان نے کیا حاصل کیا، آنے والے دنوں میں سامنے آ جائے گا، لیگی رہنماؤں کی شکلیں دیکھ کر اندازہ ہو جانا چاہئے ان کے کیا حالات ہیں، نوازشریف خالی پلیٹیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں، لانگ مارچ سے کیا حاصل ہوا وہ وقت بتائے گا، عمران خان کسی پر الزام نہیں لگا رہے، عمران خان نے کل کہا ہے میری حکومت گرانے اور قاتلانہ حملے میں اسٹیبلشمینٹ کا کوئی کردار نہیں، لانگ مارچ کے شرکا کی پنجاب حکومت حفاظت کرے گی اور جو بھی آرمی چیف آئے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں