کراچی ( پی این آئی) عمران اسماعیل کا صدر پاکستان کو دھمکیاں دینے پر وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ عمران خان کا کچھ بھی کہنا توہین بن جاتا ہے، بلاول نے تو سپریم کمانڈر کو دھمکیاں دیں، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر پاکستان کو دھمکیاں دینے پر وزیر خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سپریم کمانڈر کو دھمکی دینے والا کسی کو نظر نہیں آرہا، ملک کے سب سے بڑے منصب کی تضحیک کا مقصد آئین کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کے خلاف سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، عمران خان کا کچھ بھی کہنا توہین بن جاتا ہے۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ چوروں کاٹولہ بغض عمران خان میں کسی بھی حد تک گرسکتاہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واضح الفاظوں میں دھمکی دی تھی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر علوی کے پاس آخری موقع ہے، اگر انہوں نے اہم تعیناتی میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انا پرست شخص کا مقصد اہم تعیناتی متنازع بنانا ہے۔
اگر ایسا نہیں تو اسی ہفتے پنڈی پہنچنے کا مقصد کیا ہے؟ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے وقت دی جانے والی فوری انتخابات یا مارشل لاء کی دھمکی اب پھر دی جا رہی ہے۔ عمران اور طاقتور کو کہہ دوں کہ یہ کھیل اب بند کرو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں