جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی ختم کرائی، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت پر سعودی عرب میں عائد پابندی ختم کرا کر بہت بڑی دینی خدمت سرانجام دی ہے۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کےمطابق تبلیغی جماعت پر پابندی عائد ہونے کے بعد میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعو دی عرب کے شاہ ولی عہد سے بات کرنے کی استدعا کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میری استدعا پر سعو دی ولی عہد سے تبلیغی جماعت پر پابندی ہٹانے کی درخواست کی جو مان لی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہمیشہ اجر پہنچتا رہیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close