چمن ( آئی این پی )پاکستان اورافغانستان کے سرحدی حکام نے پاکستانی افغان شہریوں کو اتوار سے اپنے اپنے ممالک جانے کی اجازت دینے اور گزشتہ اتوار کو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کے روز باب دوستی پر پاک افغان سرحدی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی ۔اجلاس میں پاکستانی افغان شہریوں کو اتوار سے اپنے اپنے ممالک جانے دینے کی اجازت پر اتفاق کیا گیا جب کہ پیر کو دوبارہ فلیگ میٹنگ اور باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
فلیگ میٹنگ میں گزشتہ اتوار کو فائرنگ واقعے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا اور آئندہ کے روک تھام کے لئے مشترکہ میکنزم تشکیل دینے کے حوالے سے تجویز زیر غور لائی گئیں ۔ پاکستان کی جانب سے مشترکہ میکنزم کی تشکیل کی تجویز پر افغان حکام نے تجویز دی کہ باب دوستی پر افغان مسافر خواتین کے لئے الگ روٹ رکھائے جائے ۔ خواتین کی چیکنگ کے لئے پاکستانی خواتین اہلکاروں کو تعینات کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں