بلاول، صدر کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی کا نوٹس لیا جائے گا، پی ٹی آئی کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی سینئر رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بلاول صدر کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کیا مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی کا نوٹس لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ صدر نے اگر آئینی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنیکی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close