عمرفاروق ظہور اور فرح گوگی کی ملاقات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کا دعویٰ

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر فاروق ظہور نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس فرح گوگی سے ملاقات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ظہور نے کہا “میں تو انتظار کر رہا ہوں یہ لوگ مجھ پر مقدمہ کریں۔

 

 

فرح گوگی مجھے کہاں اور کتنے بجے اور کس تاریخ کو ملنے آئی تھی سی سی ٹی فوٹیج دکھا دوں گا۔”انہوں نے کہا کہ انہوں نے گھڑی کیلئے نقد رقم کی صورت میں ادائیگی کی، فرح کو شاید دبئی میں ہی ان پیسوں کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close