پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

منڈی بہاؤالدین (پی این آئی) منڈی بہاؤالدین پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، فلک شیر زخمی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔منڈی بہاؤالدین میں دکن کے علاقے میں ملزمان نے پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فلک شیر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ، پولیس نے فائرنگ واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔فلک شیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اورمزید چھان بین کیلئے کرائم سین کوبھی محفوظ کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close