نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا انتہائی اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے، لانگ مارچ کا ان ہی تاریخوں میں اعلان کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، اگر صدر نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر انہیں نتائج بھی بھگتا پڑیں گے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا، گزشتہ 4 سال میں خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر سیاست کی، سابق وزیراعظم کے فیصلے کی وجہ سے اتنا نقصان پہنچایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے میں ہے، عمران خان کا کرکٹر سے لے کر سلیکٹ ہونے کا سفر سب کے سامنے ہے، پاکستان کی تاریخ سب کے سامنے ہے، عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا، گزشتہ چارسال میں خارجہ پالیسی اور پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، سارا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے فیصلے کی وجہ سے اتنا نقصان پہنچایا گیا کہ ڈیفالٹ کے خطرے میں ہیں، مشرق وسطیٰ، یورپ سے لیکر امریکا تک تعلقات کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان کے نام نہاد لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں ہے، عمران خان نے پوری سیاست غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر کی، ایک شخص کی انا کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، خان صاحب اور ان ساری قوتوں کو پیغام دیتا ہوں اب یہ کھیل کھیلنا بند کر دیں، پاکستان اور عوام یہ کھیل افورڈ نہیں کرسکتے، اگر حقیقی آزادی اور جمہوریت مقصد ہے تو اسی ہفتے کو لانگ مارچ کے اعلان کو کیوں چنا؟ لانگ مارچ کے لیے پنڈی کو کیوں چنا گیا؟ خان صاحب کا مقصد ہے کہ ایک بار پھر ملک کی قسمت کے ساتھ کھیل کھیلا جائے۔

 

 

 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاست، احتجاج کرنا عمران خان کا حق ہے لیکن اس تقرری کو آئینی و قانونی طریقے سے مکمل ہونے دیں پھر سو بسم اللہ لیکن اگر آپ اسی ہفتے پنڈی میں تماشا کریں گے تو پھر سب جانتے ہیں آپ کا مقصد کیا ہے، پہلے اور آج بھی اس سازش کو ناکام بنائیں گے، آپ سے درخواست کر رہے ہیں ایسی سیاست سے گریز کیا جائے، جب تک ایسے کھلونے رہیں گے تو پھر ملک کو اسی طرح کا نقصان ہوتا رہے گا، آپ ایک آئینی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان ایک بار پھر اس ملک کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، کوئی حقیقی آزادی کا نعرہ اور کوئی گھڑی سامنے لارہا ہے، خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں ہوش کے ںاخن لیں، ایک ہفتہ مارچ کو آگے بڑھا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں