عمران خان آپکی سیاست، سازش اور تماشہ ختم۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ’اِٹ از اوور فار یو‘‘ 26 نومبر تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، 26 نومبر کو پنڈی اوراسلام آباد نہیں بلکہ یواےای اور برطانیہ کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں، آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم، جھوٹی آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے۔عمران خان! it is over for you ۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے یواے ای اور یوکے میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی کس کے لئے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟ جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بےگناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے۔قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی، 26 نومبر بھی ایمپائر کی انگلی اُٹھنے اور آپ کی نیپیاں بدلے بغیر گزر جائے گی۔26 نومبر کو پنڈی اوراسلام آباد نہیں بلکہ یواے ای اور برطانیہ کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔ اسی طرح چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کے آئینی عمل کو متنازع بنانا ہے، عمران خان تعیناتی کے بعد مزید ایک ہفتہ لانگ مارچ کرلیں، آئینی عمل کو مکمل ہونے دیں تاکہ آپ پر کوئی الزام نہ آئے۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اگر صدر عارف علوی نے کوئی گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو پھراس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 نومبر کو عوام کو پنڈی پہنچنے کی کال دتیے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام پنڈی پہنچنے کی تیاری شروع کردیں،پنڈی میں صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کریں، پنڈی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close