راولپنڈی پہنچ کر کیا اعلان کروں گا؟ عمران خان نے حکومتی حلقوں کو پریشان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26نومبر کو عوام کو پنڈی پہنچنے کی کال دے دی، پارٹی کارکنان اور عوام پنڈی پہنچنے کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صرف منی لانڈرنگ آتی ہے، نوازشریف اور شہبازشریف نے چوری کا پیسا بچوں کے نام پر کیا، اور لندن میں محلات خریدے، بلاول کی زندگی زیادہ حصہ اپنے باپ کا پیسا ڈھونڈنے میں لگے گا کہ پیسا کہاں کہاں پر رکھا ہوا ہے۔

 

 

 

یہ حقیقی آزادی کی مارچ ہے یہ ختم نہیں ہوگی، حقیقی آزادی ملنے تک مارچ اب نہیں رکے گی، حقیقی آزادی تب ملے گی کہ ہم کسی سپر پاور کی غلامی نہ کریں، قوم کے فیصلے ملک کے اندر ہوں، مجھے ہندوستان کی مثال دینا پڑتی ہے ہندوستان امریکا کے سامنے کھڑا ہوگیا کہ روس سے تیل لیں گے، امریکا ناراض ہوا لیکن بعد میں مان گیا، لیکن ہمارے امپورٹڈ غلام حکمرانوں نے روس سے تیل نہیں لیا کہ کہیں آقا ناراض نہ ہوجائے۔دونوں خاندانوں کو مفاد پیسے کمانا اور باہرلے جانے میں ہے، پاکستان اوپر جاتا ہے یا نیچے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں قربانیاں دے کر آزاد ہوتی ہیں،جب پالیسی بنتی نہیں اور مقروض ہوجاتے ہیں تو پھر آزادی کھو دیتے ہیں۔ انصاف کا مطلب قانون کے سامنے سب ایک برابر ہیں۔ اگر معاشرے میں انصاف نہ ہو تو پھر جنگل کا قانون ہوتا ہے، وہ بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔ملک میں انصاف کا نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

 

 

اگر پاکستان میں اعظم سواتی ، صحافی ارشد شریف کو انصاف نہیں مل سکتا، میں صحافی برادری سے مایوس بھی ہوں، جس طرح ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئیں، دراصل وہ سازش سامنے لے کر آرہا تھا، اس کو جان کی دھمکی دی گئی، اس کے گھروالوں اور والدہ کو سب پتا ہے کون دھمکیاں دے رہا ہے، وہ پاکستان سے باہر گیا پھر کینیا میں شہید کردیا گیا۔ کسی کو تحقیقات پر اعتماد نہیں ہے، کیونکہ سب کو پتا ہے طاقتور ایک طرف کھڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں