سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل، دو تگڑے سیاسی خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

لاہور (پی این آئی) سندھ کے اہم سیاسی خاندانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جی ڈی اے کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی، یہ ملاقات زمان پارک میں ہوئی۔ملاقات میں علی گوہر مہر، غوث بخش مہر، شہریارمہر، امداد مہر اور اسد انڑ موجود تھے۔

 

 

 

لیاقت جتوئی، مبین جتوئی اور محمد جتوئی ملاقات کرانے والوں میں شامل تھے۔جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کو دورہ سندھ کی بھی دعوت دی۔جی ڈی اے رہنما غوث بخش مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے وفد سمیت آئے تھے،قومی اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن جی ڈی اے ہے۔۔دوسری جانب وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سازش کر کے عمران خان کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔عمران خان کو گولی سے چھلنی کیا گیا،ہمارا عزم تھا کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ پر امن طریقے سے راولپنڈی میں داخل ہو گیا ہے،ہم پر حملہ کیا گیا اور مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارا عزم تھا کہ مارچ پر امن ہو گا اور ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

 

 

 

آپ نے امن کا دامن نہیں چھوڑنا،ایک چینل نے ہماری پگڑی اچھالنے کی کوشش کی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے آغاز میں ایک چھوٹی سے پارٹی شروع کی تھی،اب تحریک انصاف کا نظریہ شہر،شہر،گاؤں،گاؤں پہنچ چکا ہے۔ عمران خان نے پیغام دے دیا کہ میں جھکنے والا نہیں ہوں،پہلے سے کہیں زیادہ پی ٹی آئی منظم اور مقبول ہے۔آج معیشت کا پہیہ رک چکا ہے۔ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں