اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم کے پاس پہنچ چکی ہے۔ اگلا آرمی چیف کون بنے گا، اس معاملے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ گیم ختم ہو گئی ہے، سب سے سینیئر جنرل آرمی چیف ہوں گے۔ یہ نہ ہی اظہر عباس ہوں گے اور نہ ساحر شمشاد۔ اسی لئے اسحاق ڈار صاحب صدر سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی پیغام مل چکا ہے کہ
آپ کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور آپ کی مرضی کا بندہ آرمی چیف نہیں لگ رہا۔ اسی لئے آج انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہئیے۔ عمران خان شارٹ ٹرم مفادات دیکھتے ہیں، موقع پرستی کی سیاست کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ اسے ایشو بنائیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ہے۔ اب کوئی چھوٹی موٹی مارچ ہو گی جیسے مجبوری میں ہوتی ہے باقی اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ لانگ مارچ کے بیانیے میں
جتنے بڑے نکات تھے عمران خان کے پاس، ان سب پہ یوٹرن لیا جا چکا ہے۔ ہو سکتا ہے جب عمران خان راولپنڈی یا اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کریں تو اس طرح کی خبریں آئیں کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔ ہو سکتا ہے نواز شریف نے بھی اس پہ لچک دکھا دی ہو اور وہ بھی عمران خان کو فیس سیونگ دینے پر راضی ہو گئے ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں